Live Updates

پاکستان نے وزیراعظم خان کی قیادت میں جی ڈی پی کی شرح نمو بڑھا لی ، پاکستان کی معیشت تیزی سے بحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے : چینی اسکالر

ہفتہ 22 جنوری 2022 15:05

پاکستان  نے وزیراعظم خان  کی قیادت میں  جی ڈی پی  کی شرح نمو بڑھا لی ، ..
بیجنگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جنوری 2022ء) وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے مجموعی  قومی پیداوار (جی ڈی پی) کو 346 بلین امریکی ڈالر تک بڑھا دیا ہے اور مالی سال 2020-21 میں 5.37 فیصد کی شرح نمو حاصل کر لی ہے۔سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لا ء کے وزٹنگ پروفیسر چینگ زی  ذہونگ نے ہفتے کے روز کہا کہ پاکستان کی مجموعی  قومی  پیداوار (جی ڈی پی) کا حجم 346.76 بلین ڈالر تک بڑھ گیا اور مالی سال 2020-2021 میں شرح نمو 5.37 فیصد تک پہنچ گئی یہ عمران خان حکومت کی قیادت میں تمام پاکستانی عوام کی طرف سے حاصل کی گئی  بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے ریمارکس دیئے کہ انتہائی سنگین وبا ء اور قدرتی آفات کے دوران پاکستان نے اتنی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ  وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے وبائی امراض کی روک تھام کے لیے  چھوٹے پیمانے پرموثر مائیکرو لاک ڈائون، معاشی اصلاحات اور کھلے پن جیسی دانشمندانہ پالیسیاں تسلسل سے نافذ  کیں   جن میں  اجناس کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ، کاروباری ماحول میں مسلسل بہتری، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی، کاروباری سرگرمیوں میں بہتری، اور دیگر محرک اقدامات  شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2021 میں چین کی جی ڈی پی میں پچھلے سال کے مقابلے میں 8.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی معیشت کی تیزی سے بحالی اور ترقی  کاچین کی تیز رفتار ترقی کے  اثرات اور خاص طور پرچین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں پیش رفت کے حوالے سے بھی گہرا تعلق ہے۔پروفیسر چینگ کا خیال تھا کہ موجودہ صورتحال سے پاکستان کی معیشت تیزی سے بحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے جو کہ روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا کرنے، فی کس آمدنی میں اضافے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے سازگار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان تزویراتی طور پر، اپنے آپ کو جیو پولیٹکس سے جیو اکنامکس میں تبدیل کر رہا ہے اور امریکہ، چین، یورپی یونین اور دیگر معیشتوں کے ساتھ بڑھتا ہوا  تعلق  پاکستان کو  ابھرتی ہوئی معیشت بنا رہا ہے، جس کو عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ تسلیم  بھی کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کی دلی خواہش ہے کہ پاکستان نئے سال میں سماجی اور اقتصادی ترقی میں مزید کامیابیاں حاصل کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات