علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مختلف تعلیمی پراگراموں کے نتائج کا اعلان کر دیا

ہفتہ 22 جنوری 2022 17:02

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مختلف  تعلیمی پراگراموں کے نتائج کا اعلان ..
اسلام آباد۔(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جنوری 2022ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے موسم بہار 2021 میں پیش کیے  گئے   بی اے، بی ایس، بی ایڈ  پروگراموں  کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ  کے مطابق   بی اے، بی اے ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس، اور بی ایڈ کے طلباءوطالبات    نتائج یونیورسٹی   کی ویب سائٹ پر آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی نے بہار 2022 سمسٹر کے پہلے مرحلے میں داخلہ کے خواہشمند تمام امیدواروں کو مطلع کیا ہے کہ داخلہ فارم اور تمام پروگراموں کے پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں،میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 22 فروری مقرر کی گئی ہے جبکہ بی ایس، ایم ایس سی، ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ فارم 14 فروری 2022 تک آن لائن جمع کرائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :