نرسری تا 12ویں جماعت کے نصاب میں غلطیاں، ری ویو کمیٹیوں کو 5،5 لاکھ دینے پرغور

جمعہ 10 اکتوبر 2025 16:11

نرسری تا 12ویں جماعت کے نصاب میں غلطیاں، ری ویو کمیٹیوں کو 5،5 لاکھ دینے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) نرسری تا 12ویں جماعت کی مختلف کتابوں کے نصاب میں غلطیاں پر ری ویو کے لئے بنائی گئی کمیٹیوں کو 5،5لاکھ روپے دینے پر غور جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ری ویو کیلئے اردو، انگریزی ،حساب ، فزکس ،کیمسٹری ،بیالوجی اور کمپیوٹرکمیٹیاں بنائی گئیں، پیکٹاکے پانچویں بورڈآف گورنرزکے اجلاس میں ری ویوکمیٹیوں کیلئے فنڈزدینے کافیصلہ کیا گیا۔ تمام ری ویو کمیٹیوں کو الگ سے معاوضوں کی ادائیگی کی جائے گی، اس وقت ری ویوکمیٹیوں کومعاوضوں کی ادائیگی بارے کوئی قانون موجود نہیں۔قواعدوضوابط کی منظوری کے بعد کتابوں کا ری ویو کرنے والی کمیٹیوں کیلئے فنڈزجاری ہوں گے، فی ری ویو کمیٹی کو 5 لاکھ روپے دیئے جانے کا امکان ہے۔