وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ،محکمہ کی کارکردگی ودیگر امور پر تفصیلی بریفنگ
پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک میںضروری خالی آسامیوں پر بھرتی کا اصولی فیصلہ ،بارانی علاقوں کیلئے بلاسود ٹریکٹر سکیم لانچ کرنے کاحکم
ہفتہ 22 جنوری 2022 22:57
(جاری ہے)
اجلاس میں پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک میںضروری خالی آسامیوں پر بھرتی کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کوکمرشل اراضی کے استعمال کا قابل عمل پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ریگل چوک میں 4کنال ۰اراضی پر کمرشل بلڈنگ پارکنگ پلازہ بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا اور کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی واگزار اراضی سیاحت کیلئے استعمال کرنے پربھی غور و خوض کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی 60ارب روپے مالیت کی36پراپرٹیز واگزار کرائی گئی ہیں۔کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی 112قیمتی پراپرٹیزکوبہتر استعمال کیلئے پیش کرے گا۔کمرشل پراپرٹیز کو نیلام عام کے ذریعے فروخت کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے ۔کاشتکاروں کی سہولت کیلئے پنجاب میں 21فارم سروسز سینٹر بحال کئے جارہے ہیں ۔مری ،کہوٹہ اورکوٹلی ستیاں میں گذارا فارسٹ کو آپریٹو سکیم فعال کی جائے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ1ارب53کروڑ کے قرضوں سے 98.7فیصد وصولیاں کرچکا ہے۔ 232ہاؤسنگ سوسائیٹز کی جیو ٹیگنگ بھی کی جائے گی۔ فراڈ کے سدباب کیلئے کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ ہاؤسنگ سوسائیٹز میں بائیو میٹرک سسٹم نافذ کیا جارہاہے ۔پنجاب پراونشل کو آپریٹو بنک میں ٹرانزیکشن مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ ،سیکرٹری کو آپریٹواوردیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.