معیشت چلانے کیلئے سوجھ بوجھ لازم ہے، اہلیت کا کوئی نعم البدل نہیں،مفتاح اسماعیل

ہم جی ڈی پی گروتھ یا مہنگائی، بے روزگاری ، قرض اور خساروں کی بدترین صورتحال پرجب بھی بات کرتے تو پی ٹی آئی کے دوست کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی کا حوالہ دینے لگتے تھے، سابق وزیر خزانہ

اتوار 23 جنوری 2022 15:00

معیشت چلانے کیلئے سوجھ بوجھ لازم ہے، اہلیت کا کوئی نعم البدل نہیں،مفتاح ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ معیشت چلانے کیلئے سوجھ بوجھ لازم ہے، اہلیت کا کوئی نعم البدل نہیں،ہم جی ڈی پی گروتھ یا مہنگائی، بے روزگاری ، قرض اور خساروں کی بدترین صورتحال پرجب بھی بات کرتے تو پی ٹی آئی کے دوست کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی کا حوالہ دینے لگتے تھے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہم جی ڈی پی گروتھ یا مہنگائی، بے روزگاری ، قرض اور خساروں کی بدترین صورتحال پرجب بھی بات کرتے تو پی ٹی آئی کے دوست کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی کا حوالہ دینے لگتے تھے،رواں سال کے نصف اول (جولائی تا دسمبر) میں کرنٹ اکائنٹ خسارہ مسلم لیگ (ن) کے کسی بھی ایک سال سے زیادہ ہے۔ معیشت پر 16000 ارب قرض چڑھادیا، لاکھوں بے روزگار ہوگئے، ہول سیل روپے کی قدر میں کمی ، بدترین مہنگائی:یہ سب کس کے لئے کیاگیاتھا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ اس بدترین سطح پر آجائی یہ سبق ہے کہ معیشت چلانے کے لئے سوجھ بوجھ لازم ہے، اہلیت کا کوئی نعم البدل نہیں۔