گارڈن ٹائون پولیس کی ڈولفن فورس کے ہمراہ کارروائی‘02 ڈاکو گرفتار

پیر 24 جنوری 2022 13:07

گارڈن ٹائون پولیس کی ڈولفن فورس کے ہمراہ کارروائی‘02 ڈاکو گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) گارڈن ٹائون پولیس نے ڈولفن فورس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بینک سکوائر کے سامنے سے 02 ڈاکو ئوں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان نقلی پسٹلز کیساتھ جعلی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر واردات کی نیت سے موجود تھے۔گرفتار ڈاکوئوں میں وجاہت حسین اور شہریار شامل، دو نقلی پسٹل اور چھری برآمد کرلی گئی ۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے والٹن کے علاقے میں 02 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :