شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 45 فیصد سے گھٹ کر 37 فیصد پر آگئی، ایک روز میں تین ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پیر 24 جنوری 2022 14:57

شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 45 فیصد سے گھٹ کر 37 فیصد پر آگئی، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 45 فیصد سے گھٹ کر 37 فیصد پر آگئی، ایک روز میں تین ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح کم ہوگئی اور 37.32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ نے بتایا سندھ میں گزشتہ 24گھنٹے میں 3180کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں سے 2831 کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے 24 گھنٹے میں سندھ میں 3مریض انتقال کر گئے اور کوروناکی432مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہے جبکہ 368مریضوں کی حالت تشویشناک اور23 وینٹی لیٹرپر ہے۔دیگر شہروں حیدرآباد میں 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی شرح 18.05 فیصد ، گلگت میں 8.33، دیامر میں 7.89، اسکردو میں صفر فیصد ریکارڈ کی گئی۔