محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈان شروع کردیا

پیر 24 جنوری 2022 22:02

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2022ء) : محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آبادڈویژن نے غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈان شروع کردیا ہے اور کئی مقامات پر ناکے لگا کردرجنوں گاڑیوں کے کاغذات تحویل میں لے لئے گئے ہیں , عوام الناس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر غیر رجسٹرڈ گاڑیاں رجسٹرڈ کروا لیں اور جن گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کئے گئے وہ ٹیکس بھی ادا کردیں بصورت دیگر ان کے ساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

موٹررجسٹریشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتایاکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آبادکے ڈائریکٹر احمد سعید کی ہدایات کی روشنی میں روزانہ شہر کے مختلف مقامات پرناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے اور غیررجسٹرڈ و ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیفالٹرز کو کئی بار یاددہانی کے نوٹسز جاری کئے گئے مگر باربار تنبیہ کے باوجود انہوں نے ذمہ داری کامظاہرہ نہیں کیاجس کے باعث اب ان کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :