پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم کے 50 کارکن گرفتار

منگل 25 جنوری 2022 00:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) پولیس نے طلبہ تنظیم کے 50 طالبعلموں کو گرفتار کرلیا،تنظیم کے ارکان شعبہ سپورٹس میں معطل طالب علموں کو امتحان دلوانے کیلئے جمع ہوئے تھے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم کے درجنوں ارکان شعبہ سپورٹس میں معطل طالبعلموں کو امتحان دلوانے کیلئے انتظامیہ پر دبا ئوڈالنے کیلئے جمع ہوگئے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے معطل طلبہ کا امتحان لینے سے انکار پر طلبہ نے احتجاج شروع کردیا، یونیورسٹی گارڈز اور طلبہ میں تصادم کے بعد پولیس کو بلالیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے طلبہ تنظیم کے 50 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ طلبہ تنظیم کے کارکن پہلے ہی پولیس کو ایف آئی آرز میں مطلوب تھے۔