گلگت کی 4 سالہ بچی نے اسکیٹنگ میں سلور میڈل لے لیا

دوردرازعلاقوں کی بچیاں گھروں سے نکلیں اورمیدان سجائیں وہ ضرور کامیاب ہوں گی، گفتگو

منگل 25 جنوری 2022 00:16

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) گلگت بلتستان کے ضلع نگرکی 4 سالہ بچی نے اسکیٹنگ میں سلور میڈل جیت کر دنیا بھرکی نظریں پاکستان کی جانب کرلیں۔ہنزہ میں ونٹر اسپورٹس میں کھیلوں کے مقابلے 17سے 23 جنوری تک جاری رہے جس میں کئی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ نگر کی ہوپرویلی سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ ماہ نور نے فی میل آئس اسپیڈ اسکیٹنگ کے مرحلے میں سلورمیڈل حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

ونٹراسپورٹس میں ماہ نورکی نمایاں کامیابی پرنگرسمیت گلگت بلتستان بھر میں ہرکوئی خوش ہے۔ 4 سالہ ماہ نور نے جب بڑے بڑے کھلاڑیوں کے درمیان سبز ہلالی پرچم لہرایا تو شائقین نے دل کھول کر داد دی جبکہ ننھی پری نے معصوم اندازمیں اپنی جیت کا پیغام دنیا بھرتک پہنچایا اس حوالے سے ماہ نور کے والد محمد صالح نے کہا کہ ماہ نورکوکھیل کاجنون ہے، ماہ نورکی کامیابی نیگلگت بلتستان سمیت پاکستان کاسرفخر سے بلند کیاہے۔انہوں نے کہا کہ دوردرازعلاقوں کی بچیاں گھروں سے نکلیں اورمیدان سجائیں وہ ضرور کامیاب ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :