باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر یوگینڈا سے آنے والے مسافر سے 405 گرام کوکین برآمد، مقدمات درج

منگل 25 جنوری 2022 14:58

باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر یوگینڈا سے آنے والے مسافر سے 405 گرام ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) اے این ایف انٹیلی جنس نے کوریئر سروس اور ایئرپورٹ پر منشیات مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر یوگینڈا سے آنے والے مسافر سے 405 گرام کوکین برآمد کرلی گئی ۔ترجمان کے مطابق پشاور کے رہائشی سجاد علی نے کوکین ٹرالی بیگ کے ہینڈل میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

(جاری ہے)

اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر نجی کوریئر کمپنی پر کاروائی کی ، سعودی عرب بھیجنے جانے والے پارسل سے 7 کلوگرام سے آئس ہیروئن برآمد کرلی ،آئس ہیروئن لیدر کی جیکٹس میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی، پارسل ملتان کے رہائشی غلام عباس نامی ملزم کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹر کے مطابق ملزمان کے خلاف اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔