استور،ہماری حکومت عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہی ہے، محبوب علی خان

منگل 25 جنوری 2022 16:13

استور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) وزیر اعلی کے معاون خصوصی محبوب علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہی ہے، عوامی مسائل کے بارے میں ہم آشنا ہیں، گلگلت بلتستان کی عوام ہمارے پانچ سالہ دور حکومت میں  تبدیلی ضرور محسوس کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کرنے کے جذبے سے  اقتدار میں آئے ہیں  پانی،بجلی تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

ضلع استور کے تمام مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی گلگلت بلتستان میں تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے دروازے سب کیلئے ہمیشہ کے لیے کھلے ہیں،ضلع استور کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :