کتابوں اور کاپیوں پر17 فیصد سیل ٹیکس عائد ہونے کی صورت میں اردو بازار کے تاجروں کا ہڑتال کا فیصلہ

منگل 25 جنوری 2022 18:20

کتابوں اور کاپیوں پر17 فیصد سیل ٹیکس عائد ہونے کی صورت میں اردو بازار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) انجمن تاجران اردو بازار لاہور کے صدر خالد پرویز نے کتابوں اور کاپیوں پر عائد کئے گئے 17 فیصد سیل ٹیکس کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے کتابوں اور کاپیوں پر عائد کیا گیا 17 فیصد سیل ٹیکس واپس نہ لیا تو پورا اردو بازار شٹر ڈائون ہڑتال پر چلا جائے گا جس کے بعد ہڑتال کا دائر وسیع کرتے ہوئے اسے پنجاب کے مختلف اضلاع سمیت ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں خالد پرویز نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جس منی بجٹ کی منظوری دی ہے اس کے آفٹر شاکس کے تحت کتابوں اور کاپیوں پر 17 فیصد سیل ٹیکس عائد ہونے سے کتابیں اور کاپیاں غریب طلباء و طالبات کی پہنچ سے دور ہو جائیں گی اور کتابوں اور کاپیوں کی قیمت میں اضافے کا بھی امکان ہے جو حکومت کی اپنی پالیسی کی نفی ہے۔