-پی ایس پی سندھ میں لسانی بنیادوں پر فسادات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،مصطفی کمال
/ 30 جنوری کا سورج ثابت کردے گا کہ پی ایس پی سندھ کے حکمرانوں کے ظلم کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہے،چیئرمین پی ایس پی
منگل 25 جنوری 2022 19:40
(جاری ہے)
موجودہ حکمران اپنے متعصبانہ فیصلوں سے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کر رہے ہیں، جو نوجوان آج خودکشی پر مجبور ہیں اگر انہوں نے ہتھیار اٹھا لیئے اور مرنے سے پہلے ظالموں کو مارنے کا فیصلہ کر لیا تو حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔
اس لیے عوام کو حق حکمرانی دینے کی ضرورت ہے، تعصب سے نکلنا ہوگا۔ اپنی نسلوں کے لیے ملک کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کی ضرورت ہے جس کی جدوجہد پاک سرزمین پارٹی کر رہی ہے۔ اپنا نقصان کر کے قوم کے فائدے کے لیے پارٹی بنائی کیونکہ جہاں پہلے تھے وہاں مراعات اور عہدے مل جاتے لیکن قوم کی بھلائی نہ ہوتی۔ ظالموں کے خلاف مسلک، زبان یا سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر قانونی کاروائی کرنی ہوگی اور مظلوم کی بھی زبان، فرقہ اور سیاسی وابستگی دیکھے بغیر انصاف فراہم کرنا ہوگا۔ تب ہی پاکستان آگے چل سکتا ہے، ورنہ معاشی و معاشرتی لحاظ سے تنزلی کا شکار ہو گا۔ تاجر برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اربوں کا ٹیکس دے کر بھی سہولیات موجود نہیں، صحیح لوگوں کو اقتدار میں لانے کیلئے عملی کوشش کریں۔ این جی او بنا کر ایک یا دو اسکولز یا اسپتال چلانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں کراچی کی تاجر برادری کے نمائندوں کے اعزاز میں پاک سرزمین بزنس فورم کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی، اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل جبکہ تاجر برادری کی جانب سے چیئرمین تاجر اتحاد کراچی عتیق میر، چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل احمد پراچہ، چیئرمین کراچی سندھ تاجر اتحاد شیخ حبیب، محمد عبداللہ بترا صدر اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن، آصف گلفام، حکیم شاہ، محمد اسلم بھٹی سمیت دیگر عمائدین شہر موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بزنس فورم کے صدر قمر اختر نقوی نے کہا کہ پی ایس پی پاکستان کی معاشی شہ رگ کے تاجروں کی آواز ہے، تاجروں کے مسائل کا حل پی ایس پی کے علاؤہ کسی سیاسی جماعت کے پاس نہیں۔مزید قومی خبریں
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.