Live Updates

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ثبوت ہے کہ عمران نیازی کے نئے پاکستان میں صرف کرپشن ہوئی‘شہبازشریف

عمران نیازی پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے خطرناک نہیں بلکہ مہلک ترین ثابت ہوئے وہ اس سے زیادہ اور کیا خطرناک ہوں گے

بدھ 26 جنوری 2022 12:09

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ثبوت ہے کہ عمران نیازی کے نئے پاکستان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر غور کرنا ہوگا کہ ایک نااہل، نالائق اور کرپٹ شخص ملک و قوم کے لئے کتنا خطرناک ثابت ہوتا ہے ،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نظام بیٹھ جانے کا اعلان ہے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ثبوت ہے کہ عمران نیازی کے نئے پاکستان میں صرف کرپشن ہوئی،رپورٹ ہمیں قومی سطح پر اصلاح احوال کی دعوت فکر دے رہی ہے، چھپانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔

رپورٹ جھٹلانے کے بجائے گریباں میں جھانکنا اور خود احتسابی درکار ہے۔عمران نیازی نے کرپشن میں 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، کرپشن میں انہیں پیچھے چھوڑ گئے جن کے خلاف سیاست میں آنے کا دعوی کیا تھا ،ہمیں ان عوامل، محرکات اور مضمرات پر غور کرنا چاہئے جس سے یہ رپورٹ مرتب ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

عمران نیازی پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے خطرناک نہیں بلکہ مہلک ترین ثابت ہوئے وہ اس سے زیادہ اور کیا خطرناک ہوں گے کہ 16 درجے کرپشن بڑھ گئی، معیشت تباہ، مہنگائی اور بے روزگاری آسمان پر پہنچ چکی ہے ۔

عمران نیازی کو اب بھی ملک یا اس کے نام کی نہیں، اپنے جھوٹے امیج کوبچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے، ان کی سوچ پر افسوس ہے۔وقت نے ثابت کیا کہ ملک سے کرپشن کاخاتمہ بھی نوازشریف ہی کرسکتے ہیں ۔نوازشریف پاکستان کے تمام مسائل کا ون ونڈو آپریشن ہے۔مجموعی طور پر پاکستان کرپشن انڈیکس میں 23 پوائنٹس گرا ہے جس سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری اور کاروباری ماحول کو شدید نقصان پہنچے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات