پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن آرٹس اینڈ ہومینیٹیز فیکلٹی پشاور یونیورسٹی کے نئے عہدیداران کا انتخاب

بدھ 26 جنوری 2022 13:31

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن آرٹس اینڈ ہومینیٹیز فیکلٹی پشاور یونیورسٹی ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جنوری 2022ء)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن آرٹس اینڈ ہومینیٹیز فیکلٹی یونیورسٹی آف پشاور  کے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

  برہان وانی صدر، ضیاد خان سینئرنائب  صدر ، اسدخان جنرل سیکرٹری  ، نواز خا ن جائنٹ سیکرٹری ،حمزہ نواز نائب صدر اول ،عمر خان  نائب صدر دوم ،  دائود آمین جائنٹ سیکرٹری اول، اسامہ وزیر  جائنٹ سیکرٹری دوم ، ایمل خان کلچرل سیکرٹری ، حسنین عارف  سیکرٹری اطلاعات  منتخب ہوگئے ۔ نومنتخب  عہدیداروں نے طلبہ کے حقو ق کے لئے ہر محاذ پر جدوجہد جاری  رکھنے اور یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کے فرو غ کے لئے اپنا بھر پورکردار ادا  کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔