نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت افسران کی سی سی پی او اورایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن سے ملاقات

بدھ 26 جنوری 2022 17:26

نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت  افسران کی سی سی پی او اورایڈیشنل آئی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جنوری 2022ء) نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت اے ایس پیز کے 24 رکنی وفد نے  بدھ  کے روزکیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں سی سی پی او، ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو اورایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن منیر اے شیخ سے ملاقات کی،زیر تربیت پولیس افسران کو پنجاب انویسٹی گیشن برانچ کے امور اور کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اینڈ مانیٹرنگ پنجاب ناصر محمود ستی،ایس پی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب اسد محمود، ڈائریکٹر سی پی ٹی یو ڈی آئی جی بابر سرفراز،کورس کمانڈر ایس ایس پی عمر ریاض چیمہ، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس پی ذیشان رانجھا و دیگر سینئر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔وفد کو پنجاب انویسٹی گیشن برانچ کے ہیومن ریسورس،ورکنگ،مانیٹرنگ سسٹم،سی ٹی ڈی،کریمینل انویسٹی گیشن تجزیے،کرائم تھیوری، انڈر ٹرائل مقدمات مانیٹرنگ،چینج آف انویسٹی گیشن،ڈویلپمنٹ آف سٹریٹیجک اینڈ اینالیٹکل انفارمیشن بارے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن منیر اے شیخ نے کہا کہ ملزمان کو ان کے کئے کی عبرت ناک سزا دلوائے بغیر معاشرے میں امن کا قیام ناممکن ہے،جرائم کی بیخ کنی اور ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچانے میں ٹھوس اور پائیدار انویسٹی گیشن کا اہم ترین کردار ہے۔سی سی پی او فیاض احمد دیو نے زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والے افسران دوران ملازمت کامیابی کیلئے بہترین کنڈکٹ، ڈسپلن اور پروفیشنلزم سے اخلاقی بالادستی حاصل کریں۔

سی سی پی او نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت،خدمت خلق اور وردی کی عزت ہی کامیابی کی واحد کنجی ہے۔فیاض احمد دیو نے زیر تربیت پولیس افسران کے کامیاب پروفیشنل کیریئر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن منیر اے شیخ نے کہا کہ پنجاب پولیس نے سنگین جرائم کے بیشتر کیسز میں ملزمان گرفتار کرکے چالان کئے ہیں،نوجوان افسران تفتیش کے جدید معیار اور سکلز سے ہم آہنگ ہو کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران معیاری تفتیش  کیلئے آئی ٹی بیسڈ ٹیکنالوجی اور فرانزک سائنس سے بھرپور استفادہ کریں۔