Live Updates

o عمران خان سڑکوں پر آیا تو واقعی خطرناک ہو گا،شیخ رشید

ٴ کبھی کسی بدمعاش کو سر نہیں اٹھانے دیا،حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیچ پر ہیں،صدراتی نظام اور ایمر جنسی کا معاملہ کابینہ میں نہیںآیا ،مولانا کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں،23 مارچ کو اسلام آباد آکر شوق پورا کرلے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 جنوری 2022 18:40

o عمران خان سڑکوں پر آیا تو واقعی خطرناک ہو گا،شیخ رشید
Y راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سڑکوں پر آیا تو واقعی خطرناک ہو گا ، کبھی کسی بدمعاش کو سر نہیں اٹھانے دیا،حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیچ پر ہیں،صدراتی نظام اور ایمر جنسی کا معاملہ کابینہ میں نہیںآیا ، اپوزیشن 23مارچ کو اسلام آباد آکر اپنا شوق پورا کر لے ، مولانافضل الرحمن کے بیانات غیر زمہ دارانہ ہیں، عمران کی خوش قسمتی ہے اسے نا اہل اور لائق اپوزیشن ملی ہے۔

اپوزیشن کو لگ پتہ جائیگا ابھی انہیں سمجھ نہیں آرہی ۔ بدھ کوراولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن قومی اسمبلی اور سینیٹ میں عمران خان کبھی شکست نہیں دے سکی، اپوزیشن پہلے استعفوں پر آئی پھر عدم اعتماد سے بھی بھا گ گئی ، کبھی کسی بدمعاش کو سر نہیں اٹھانے دیا اپوزیشن ڈیٹرھ سال تک سڑکوں پر ذلیل و خوار ہو گی آپ 23مارچ کو اسلام آباد آکر اپنا شوق پورا کر لیں ، اپوزیشن بتائے اس ساڑھے تین سال میں کون سا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کیا کرنے آرہی ان کا ایجنڈا کیا ہے دھمکی نہیں دے رہا 23مارچ کا دن بہت حساس ہے اپوزیشن اب اس تاریخ سے پہچھے نہ ہٹے اسی تاریخ کو ہی آئے سیاسی شکست اور ذلت ان کا مقدر ہو ، ممکن ہے 23مارچ کو موبائل فون اور سڑکیں بند ہوں، وزیراعظم بھی 23مارچ کو چین جار ہے ہیں امید ہے نتائج اچھے نکلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمن نے گزشتہ روز جو بیانات دیئے ہیں کہ ہم عمران خان کو مکھی کی طرح نکال لیں گے ان کے بیانات غیر زمہ دارانہ ہیں ،آپ اپنی طرف دیکھیں ہم آپ کا عالم دین کی وجہ سے احترام کرتے ہیں، میڈیا نہ ہو تو فضل الرحمن کی شکل بھی لو گ بھول جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ اسے نا اہل اور لائق اپوزیشن ملی ہے ، اپوزیشن کو فنانس بل پر شکست کا سامناکرنا پڑا، عمران خان سڑکوں پر آیا تو واقعی خطرناک ہو گا ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتسان کے اعلیٰ عہدیداران کو بلیو پاسپورٹ دیا جائے گا ۔، صدراتی نظام اور ایمر جنسی پر تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ ابھی تک ایسا کوئی معاملہ کابینہ میں نہیںآیا ، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیچ پر ہیں اور دونوں کے اچھے تعلقات ہیں ۔

اپوزیشن کو لگ پتہ جائیگا ابھی انہیں سمجھ نہیں آرہی عمران خان کوئی کنفیوژن کا شکار نہیں ۔ایک سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا فواد چوہدری تفصیلی جواب دیں گے۔ نا لہ لئی منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات