خانیوال ،ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے ساتھ دیگر تحصیلوں کی منڈیوں کے سرپرائز وزٹس بھی شروع کردیئے

بدھ 26 جنوری 2022 18:50

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) حکومت پنجاب کی طرف سے شہریوں کو سستی سبزیوں،پھلوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے منڈیوں کی کڑی نگرانی کا حکم ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے ساتھ دیگر تحصیلوں کی منڈیوں کے سرپرائز وزٹس بھی شروع کردیئے انہوں نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کبیروالا کا دورہ کرکے آکشن کا تفصیلی جائزہ لیااسسٹنٹ کمشنر کبیر والا خرم حمید اور مارکیٹ کمیٹی افسران ہمراہ تھے ڈی سی نے ٹماٹر،آلو،پیاز،لہسن ادرک کی ڈیمانڈ سپلائی بارے معلومات لیں انہوں نے کسان پلیٹ فارم پر مقامی سبزیاں لے کر آنے والے کاشتکاروں سے بھی سہولیات بارے دریافت کیاڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بولی سے قبل نرخ کا قریبی اضلاع کی منڈیوں سے تقابلی جائزہ کیا جائے ضلع کی تمام منڈیوں میں آکشن کے میکانزم کو مئوثر کرنے کی ضرورت ہے ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر مزید کہا کہ منڈیوں میں سبزیوں،پھلوں کے کم نرخ کا فائدہ اوپن مارکیٹ میں عام صارفین کو پہنچنا چاہیئے ڈی سی نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ کبیر والا شہر کی صفائی کا بھی معائنہ کیا۔