اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ میں کیسز کی کاز لسٹ منسوخ

بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو حکومتی وکیل فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

جمعرات 27 جنوری 2022 13:37

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ میں کیسز کی کاز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ میں کیسز کی کاز لسٹ منسوخ ہونے کے بعد بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو حکومتی وکیل فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ،سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت بھی ملتوی کر دی گئی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ طبیعت ناسازی کے باعث چھٹیوں پر ہیں ،چیف جسٹس کی عدالت میں آدو روز کے مقدمات کے کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ میں سنگل بینچ، ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ۔