لاہور: 3 اساتذہ میں کرونا وائرس مثبت آنے پر سرکاری سکول 3 دن کیلئے بند

جمعرات 27 جنوری 2022 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈوہلنوال میں واقعہ گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کو 3 روز کے لئے بند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سکول کی بندی کی وجہ سکول کے تین اساتذہ میں کرونا وائرس کی موجودگی بتائی جاتی ہے جبکہ فیصلے کے مطابق سکول کو سینی ٹائز کرنے کے بعد پیر کے روز دوبارہ کھول دیا جائے گا جبکہ کرونا میں مبتلا تینوں اساتذہ نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :