کراچی اوربلوچستان کے عوام مظلوم ہیں دونوں علاقوں کے عوام جائز حقوق کے حصول کیلئے احتجاج پر ہیں ،مولانا ہدایت الرحمان بلو چ
حکمرانوں کو مظلوم عوام کی آوازہر صورت سننی ہوگی ،قائد حق دو تحریک
جمعرات 27 جنوری 2022 21:45
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہارانہوں نے کراچی میں سندھ اسمبلی کے سامنے جماعت اسلامی کراچی کے عوامی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے بڑے شہروں کو دیہات میںاور دیہاتوں کو ریگستانوں میں تبدیل کردیا ۔
اس ظلم وجبر کے خلاف صرف جماعت اسلامی ہر جگہ احتجاج ودھرنے دیتے ہیں بلوچستان میں نوجوان وعوام پہلی بار متحد ہوکر حق دوتحریک کی شکل میں منظم ہوکر حکمرانوں سے جائز حقوق مانگ رہے ہیں بلوچستان کے وسائل کو ہڑپ کیے جارہے ہیں اور یہ لٹیرے اتنے بہادرہوگئے ہیں کہ حکمرانوں قانون سے نہیں ڈرتے کروڑوں روپے رشوت وبھتہ دیتے ہیں۔پیپلزپارٹی سے سندھ ،ایم کیوایم نے کراچی کو تباہ کردیا لاشوں ،پلاٹوں اورکرپشن وکمیشن کی سیاست کرنے والوں سے عوام تنگ آگیے ہیں اب قانون سازی کے ذریعے کراچی پر قبضے کا خواب دیکھ رہی ہے جماعت اسلامی ہر ظلم کے خلاف ہرپلیٹ فارم پر جدوجہد کر رہی ہے۔کراچی اور بلوچستان کے عوام حکمرانوں کے مظالم بے حسی ظلم وجبر سے تنگ آگیے ہیں ۔جماعت اسلامی کراچی اوربلوچستان کے عوام کو بچانے ان کو جائز حقوق دینے کیلئے حق دوتحریکیں چلارہی ہیں ۔ہمار احتجاج حقوق کے حصول تک جاری رہیگا اور ہمارااحتجاج پرامن قانونی ہے ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کریں گے حکمران چاہتے ہیں کہ ہم قانون ہاتھ میں لے لیں لیکن ہم ایسانہیں ہونے دیں گے پرامن ہیں حقوق لیکر رہیں گے احتجاج ودھرنا جلسہ جلوس ہمیشہ پرامن بامقصداور منظم ہوتاہے الحمداللہ آج تک احتجاج میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا انشاء اللہ ظالم جابر حکمرانوں سے حقوق چھین لیں گے ۔ بلوچستان کو حق دواور کراچی کو حق دو تحریکیں عوام کے دل کی آوازہے انشاء اللہ ان تحریکوں کی بدولت کراچی ، ،گوادر سمیت سندھ بلوچستان کے دور درازعلاقوں کے عوام کو حقوق ووسائل میسرہوں گے ۔حکومت واپوزیشن قوم کے سلگتے قومی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ۔لٹیروں کوبچانے اوربلاتفریق سب کا احتساب نہ کرنا قوم کیساتھ زیادتی ہے قومی مسائل مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت فرقہ واریت ختم کرنے اورملک وملت کے حق میں قانون سازی کے بجائے حکومت اوراپوزیشن ایک دوسرے کو زیر کرنے میں مصروف ہیں ۔بدقسمتی سے قوم کو دیانت دار حکومت اور نہ ہی اپوزیشن ملی ہے جماعت اسلامی حکومت واپوزیشن کے بدعنوان عناصر کو بے نقاب کرتی رہیگی۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.