ہمارے ہاں ٹی وی ڈرامے حقیقی وعوامی مسائل پر بنائے جارہے ہیں ‘ سجل علی

جو چیز حقائق سے متاثر ہوکر پیش کی جائے وہ اپنا اثر ضرور چھوڑتی ہے ‘انٹر ویو میں گفتگو

جمعہ 28 جنوری 2022 12:07

ہمارے ہاں ٹی وی ڈرامے حقیقی وعوامی مسائل پر بنائے جارہے ہیں ‘ سجل علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں ٹی وی ڈرامے حقیقی وعوامی مسائل پر بنائے جارہے ہیں اور اسی وجہ سے یہ عوامی حلقوں میں بہت مقبول ہیں ، جو چیز حقائق سے متاثر ہوکر پیش کی جائے وہ اپنا اثر ضرور چھوڑتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میںانہوں نے کہا کہ ایک وقت میں پی ٹی وی کے ڈراموں کاکوئی ثانی نہیں تھا مگر اب پرائیویٹ سیکٹر میں ایسے شاہکار ڈرامے بنائے جارہے ہیں جن کی مقبولیت میں روز بروزاضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

انہوںنے ابھی مجھے بہت سارا کام کرنا ہے اور مجھے اپنی اداکاری سے ایسے انمٹ نقوش چھوڑنے ہیں کہ لوگ برسوں میری اداکاری کو یاد رکھیں ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ٹی وی پر کام کرنے والی بہت سے اداکارائیں میری آئیدیل ہیں اور ان سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔