ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 28 جنوری 2022 15:13

ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل ..
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جنوری 2022ء) سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 20 گرینڈ سلام کے چیمپئن رافیل نڈال اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز  فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے مینز سنگلز سیمی  فائنل میں سخت مقابلے کے بعد حریف اطالوی  کھلاڑی میٹیو بیریٹینی  کو شکست دے کر  فائنل تک رسائی حاصل کی۔

  رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ  کو   مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی  فائنل میچ میں میگا ایونٹ کے سکستھ سیڈڈ ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے سخت مقابلے کے بعد  اٹلی کے حریف کھلاڑی میٹیو بیریٹینی کو شکست دے کر فائنل  تک رسائی حاصل کرلی۔ رافیل نڈال کی فتح کا سکور 3-6، 2-6، 6-3 اور 3-6 رہا۔واضح رہے کہ رافیل نڈال ریکارڈ 21 ویں گرینڈ سلام  ٹائٹل حاصل کرنے سے مزید ایک فتح  کی دور ی پر ہیں۔35 سالہ ہسپانوی اپنے دیرینہ حریفوں سربین نوویک جوکووچ  اورسوئس سٹار  راجر فیڈرر کے ساتھ 20 بڑے ٹائٹلز کی  برابر ی پر ہیں۔ رافیل نڈال 2009 میں واحد آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جتیے تھے۔

متعلقہ عنوان :