وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا ملتان میں اغواء کے بعد 5 سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس ،متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی

جمعہ 28 جنوری 2022 23:25

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا ملتان میں اغواء کے بعد 5 سالہ بچی کے قتل کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملتان کے علاقے سے اغواء کے بعد 5 سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ زیر حراست ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور انصاف مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہی-