Live Updates

لاہور ہائیکورٹ کالعدم قرار دئیے گئے منصوبے کادورہ کرنے پرعمران خان کیخلاف نوٹس لے‘ ذوالفقا ر علی بدر

عدالت نے منصوبے کو کالعدم قرار دیا ، وزیراعظم قوم کو گمراہ کرنے کے درپے ہیں ‘ ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذولفقار علی بدر نے کہا ہے کہ عمران خان جب سے سیاست میں آئے ہیں ہر بات پر یوٹرن لینا ان کا فطرتی عمل بن چکا ہے، ایک طرف اداروں کے احترام کاراگ الاپتے ہیں دوسری جانب عدالت کے کالعدم کردہ منصوبے کا دورہ کررہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت نے منصوبے کو کالعدم قرار دیا جبکہ وزیراعظم اپنی ہٹ دھرمی اور قوم کو گمراہ کرنے کے درپے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عدالت کے مطابق نااہل حکومت نے روڈا کا ماسٹر پلان ہی تشکیل نہیں دیا، غیر آئینی منصوبوں پر قوم اور قومی خزانے پر بوجھ کاذمہ دار کون ہے سوالیہ نشان ہے،غیر قانونی طریقے سے ایکوائر کی گئیں زمینوں اور منصوبہ بندی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرئے میں لاکر انکوائری کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس نااہلی پر اپنے وسیم اکرم پلس کی سرزنش کرنے کی بجائے وہاں کے دورے کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں،یہ ملک کے نقصان کو پس پشت ڈال کر اپنے حواریوں کی غلطیاں چھپانے میں مصروف ہیں،عدالت عمران خان کی اس ہٹ دھرمی کا نوٹس لے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات