/کراچی، رینجرز (سندھ) کا اینٹی نارکوٹکس فورس کے اشتراک سے منشیات کی روک تھام اور آگاہی سے متعلق سیمینار منعقدکا انعقاد

جمعہ 28 جنوری 2022 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے اشتراک سے سندھ بوائے اسکاو ٴٹس آڈیٹوریم کراچی میں منشیات کی روک تھام اور آگاہی سے متعلق سیمینار منعقد کیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سیمینار میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، سیمینار میں مختلف یونیورسٹیز کے عہدیداران، طالب علموں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم سول، سماجی، سیاسی شخصیات، پولیس، اے این ایف اور رینجرز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، سیمینار میں ڈاکٹر ثنائ اسلم، ڈاکٹر نوید الرحمان اور ڈاکٹر کاشف اکرم نے منشیات کی روک تھام اور آگاہی سے متعلق لیکچر دیئے، ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے۔

(جاری ہے)

منشیات کی لت کسی بھی معاشرے کے لیے ایک تباہی سے کم نہیں ہے اور ہم نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے سدِباب کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔ منشیات کے تدارک کے لیے نوجوان بلخصوص تعلیمی ادارے ہماری اولین ترجیح ہیں۔ ہم اساتذہ اور والدین کو منشیات کی لعنت سے لڑنے میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے تاہم ہمیں ان کا تعاون بھی درکار رہے گا۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین کی جانب سے منشیات کے پھیلاو ٴ کے سدِ باب سے متعلق سول سوسائٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کے حوالے سے سوال و جواب کا سیشن بھی کیا گیا۔