خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح9.7فیصد ہوگئی

ہفتہ 29 جنوری 2022 13:09

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح9.7فیصد ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 جنوری 2022ء) خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح9.7فیصد ہوگئی۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ28مثبت کیسز کی شرح پشاور میں ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

پشاور28نوشہرہ24چارسدہ1خیبر3،مہمند7مردان24صوابی11چترال اپر1چترال لوئیر13مالاکنڈ22سوات4،شانگلہ1دیر لوئیر3دیراپر0بونیر6ایبٹ آباد9باجوڑ4تورغر0ہریپور3مانسہرہ10کولائی پالس0بٹگرام0کوہستان لوئیر7کوہستان اپر0کرم0کوہاٹ24ہنگو18کرک0بنوں5اورکزئی0شمالی وزیرستان0لکی مروت0ڈی آئی خان3ٹانک0جنوبی وزیرستان8شرح ریکارڈ کی گئی ۔

خیبر پختونخوا میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران13,150نئے ٹیسٹ  کئے گئے جبکہ پی سی آر ٹیسٹ کی تعداد8,562رہی ، اسی طرح 24گھنٹوں میں ریپڈ انٹی جین ٹیسٹ کی تعداد 5ہزار588رہی،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 5افراد کی اموات ہو ئی ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں ایکٹیو کیسز کی تعداد8,232ہوگئی ہے۔