مشہور ون ویلر ٹک ٹاکر شاہنواز گرفتار

جمعہ 4 فروری 2022 12:45

مشہور ون ویلر ٹک ٹاکر شاہنواز گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2022ء) مشہور ون ویلر ٹک ٹاکر شاہنواز کو گرفتار کرلیا گیا ۔ملزم کی ون ویلنگ کی متعدد ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا تھا ۔ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابقشفیق آباد ڈولفن ٹیم نیکاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ۔ملزمان روڈ پر موٹر سائیکل سے ون ویلنگ کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ملزمان ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گئے۔

ون یلر کی گر فتاری پر اہل علاقہ نے ڈولفن ٹیم سے شدید مزاحمت کی ۔گرفتار کرنے پر ملزم کی شناخت شاہنواز عرف چھوٹا بچہ سے ہوئی۔ملزم لاہور کی مختلف شاہراوں پر خطرناک ون ویلنگ کرتا تھا۔ ملزم نے خواتین کے ساتھ اپنی متعدد ویڈیوز یو ٹیوب پر اپ لوڈ کر رکھی ہیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ شفیق آباد منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :