Live Updates

موجودہ نظام بادشاہت نہیں بلکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اتفاق رائے پر مبنی ایک ہائبرڈ سسٹم ہے

شہبازشریف کی قیادت میں یہ ہائبرڈ سسٹم کامیاب ہورہا ہے، عمران خان اور جنرل باجوہ کے دور میں کوئی ایک دوسرے پراعتبار نہیں کرتا تھا،تب کریڈیبلٹی کا فقدان تھا۔ وزیردفاع خواجہ آصف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 جولائی 2025 23:03

موجودہ نظام بادشاہت نہیں بلکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اتفاق ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 02 جولائی 2025ء ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اتفاق رائے ہی ہائبرڈ سسٹم ہے،شہبازشریف کی قیادت میں یہ ہائبرڈ سسٹم کامیاب ہورہا ہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بہنیں قابل احترام ہیں ، لیکن ان سے متعلق پارٹی کے اندر سے بیانات آرہے ہیں، کہ ان کا پارٹی کے سیاسی معاملات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، عمران خان کی بہنیں ہیں، پارٹی رہنماؤں کیلئے قابل احترام ہیں۔

علیمہ خان باہر آکر بیان دیتی ہیں لیکن پارٹی میں ان کی کوئی کریڈیبلٹی یا شناخت نہیں ہے۔ایک علیمہ خان احتجاج کی بات کررہی دوسری جانب سینئررہنماؤں نے سیاسی مذاکرات کیلئے خط لکھا ہے، ان سینئر رہنماؤں کی وفاداریوں پر کسی کوئی شک نہیں ہے، انہوں نے کوئی رونا دھونا نہیں کیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی میں نورا کشتی ہورہی ہے لیکن جنید اکبر میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

ہمیں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بادشاہت تو بادشاہت ہوتی ہے، ملٹری اور سیاسی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اتفاق رائے ہی ہائبرڈ سسٹم ہے۔شہبازشریف کی قیادت میں یہ ہائبرڈ سسٹم کامیاب ہورہا ہے،عمران خان اور جنرل باجوہ کے دور میں کوئی ایک دوسرے پراعتبار نہیں کرتا تھا،عمران خان نے بعد میں خود بتادیا تھا، کریڈیبلٹی کا فقدان تھا۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ کے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی سے بجٹ پر مشاورت کیلئے ملاقات نہ کرانا سازش تھی اور میں اس سازش کو جان چکا تھا، اسی لئے میں نے اسٹینڈ لیا۔

مجھے 9 مئی سے پہلے گرفتار کیا گیا اور عمران خان کے خلاف بیان دلوانے کی کوشش کی گئی۔ ہماری مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دے دی گئیں۔ حقوق کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ پی ٹی آئی میں دراڑ پیدا کرنا مخالفین کی بھول ہے۔ اگر ہماری خیبرپختونخواہ حکومت گرگئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا، گورنر راج لگانا ہے تو لگا کر دیکھیں، آئینی طریقے سے ہماری حکومت کو نہیں گرایا جاسکتا۔ چیلنج کرتا ہوں کسی میں دم ہے تو میری حکومت گرا کر دکھائے۔ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ حکومت گرانے کا اختیار صرف عمران خان کے پاس ہے، بانی جب چاہیں ہمیں حکومت گرانے کا حکم دے دیں۔ 
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات