پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا

ڈیزل مہنگا ہونے سے ریلوے کو ماہانہ 10کروڑ 30لاکھ روپے کا نقصان ہورہا تھا، ایک ماہ کے دوران دوسری بار ٹرین کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 جولائی 2025 23:28

پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 02 جولائی 2025ء ) پاکستان ریلوے نے ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا ہے، پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق پاکستان ریلوے کے کرایوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے تحت ٹرین کرایوں میں اضافے کا اطلاق 4جولائی سے کیا جائے گا، ریلوے کرایوں میں اضافے کا اطلاق تمام مسافر، شٹل اور سیلونز گاڑیوں پر ہوگا ۔

2 فیصد کرایہ بڑھنے کا اطلاق ایڈوانس بکنگ پر بھی عائد ہوگا۔ ڈیزل مہنگا ہونے سے ریلوے کو ماہانہ 10کروڑ 30لاکھ روپے کا نقصان ہورہا تھا۔ محکمہ ریلوے نے ایک ماہ کے دوران دوسری بار ٹرین کرایوں میں اضافہ کیا ہے۔ 18جون کو مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اسی طرح 18جون کو مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

مزید برآں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی بس سروس کرایوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ مختلف انٹر سٹی بس سروس کے مسافروں کرائے بڑھنے پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ ایک مسافروں نے بتایا کہ صادق آباد کا کرایہ 2ہزار دے کر آئے تھے اب 2 ہزار 300 چارج کر رہے ہیں۔ ایک اور مسافر کا کہنا تھا کہ میرپور خاص سے ڈھائی ہزار کرایہ دے کر آئے تھے اب ٹرانسپورٹر واپسی 3ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہمارے کاروبار پر اثر پڑتا ہے۔ کرائے بڑھانا ہماری مجبوری ہے، ہم نے سب اخراجات پورے کرنے ہوتے ہیں۔دوسری جانب رکشے اور آن لائن ٹیکسی سروس والے بھی منہ مانگا کرایہ وصول کرنے لگے ہیں جس کی وجہ سے عوام رل گئے ہیں ۔ یاد رہے