Live Updates

چیلنج کرتا ہوں خیبرپختونخواہ حکومت گرا کر دکھائیں، اگر حکومت گرگئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا

آئینی طریقے سے ہماری حکومت نہیں گرائی جاسکتی، گورنر راج لگانا ہے تو لگا کر دیکھیں، پی ٹی آئی میں دراڑ پیدا کرنا مخالفین کی بھول ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی نیوزکانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 جولائی 2025 21:02

چیلنج کرتا ہوں خیبرپختونخواہ حکومت گرا کر دکھائیں، اگر حکومت گرگئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی 2025ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر ہماری خیبرپختونخواہ حکومت گرگئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا، آئینی طریقے سے حکومت نہیں گرائی جاسکتی، گورنر راج لگانا ہے تو لگا کر دیکھیں۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ کے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی سے بجٹ پر مشاورت کیلئے ملاقات نہ کرانا سازش تھی اور میں اس سازش کو جان چکا تھا، اسی لئے میں نے اسٹینڈ لیا۔

مجھے 9 مئی سے پہلے گرفتار کیا گیا اور عمران خان کے خلاف بیان دلوانے کی کوشش کی گئی۔ ہماری مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دے دی گئیں۔ حقوق کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ پی ٹی آئی میں دراڑ پیدا کرنا مخالفین کی بھول ہے۔

(جاری ہے)

اگر ہماری خیبرپختونخواہ حکومت گرگئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا، گورنر راج لگانا ہے تو لگا کر دیکھیں، آئینی طریقے سے ہماری حکومت کو نہیں گرایا جاسکتا۔

چیلنج کرتا ہوں کسی میں دم ہے تو میری حکومت گرا کر دکھائے۔ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ حکومت گرانے کا اختیار صرف عمران خان کے پاس ہے، بانی جب چاہیں ہمیں حکومت گرانے کا حکم دے دیں۔ مزید برآں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے  پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کوئی کمپرومائزڈ ہے ،کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے، صرف نظریے والے ہی پاکستان تحریک انصاف میں رہیں گے۔

علی امین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لمبے ریس کے گھوڑے والی پارٹی ہے،صرف نظریئے والے ہی یہاں رہیں گے، جو نظریئے پر کھڑے ہیں انہیں پرواہ نہیں کہ جیل ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان نے صرف نظریہ سکھایا ہے، میرا نظریہ میرا ایمان ہے، یہاں کوئی کمپرومائزڈ ہے اور کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ایمان اور نظریے پر قائم ہوں، مجھے کسی کی بات کی کوئی پرواہ نہیں ہونی چاہئے، کسی پر تہمت لگانا بہت بڑا گناہ ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات