خرگوش کے اوپر شیر کی کھال ڈال کر دھوکہ دینے والوں کو عوام نے پہچان لیا ہے‘میاں اعجاز حسین بھٹی

جمعرات 10 فروری 2022 14:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2022ء) سانگلہ ہل مسلم لیگ(ن)کے ایم پی اے میاں اعجاز حسین بھٹی نے کہا ہے کہ خرگوش کے اوپر شیر کی کھال ڈال کر دھوکہ دینے والوں کو عوام نے پہچان لیا ہے۔

(جاری ہے)

سیاست کے نام پرتھانہ،کچہری اور تجارت کی سیاست کرنیوالے مخالفین کو آئندہ الیکشن میں بری طرح شکست ہوگی وہ اپنے ڈیرے پر پریس کانفرنس کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج ملک دیوالیہ ہوچکا ہے سلیکٹیڈ حکومت کا ہر دن عوام کی پریشانی میں اضافہ کر رہا ہے عوام کی حالت زار کی وجہ سے حکومت کی ہر شعبہ میں ناکامی ہے مہنگائی کاسونامی عوام کو دیمک کی طرح کھا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جعلی ڈگری والے دوست اپنے دور میں عوامی خدمت کی بجائے تھانہ کچہری کی سیاست کر کے شریف شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کروا کر انتقام لیتے رہے مسلم لیگ(ن)تھانہ کچہری کی سیاست کرنے کی بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ منشی کا واویلا کرنے والے خود (ن) لیگی ایم این اے چوہدری محمد برجیس طاہر کے کئی سال منشی رہ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ خرگوش کے اوپر شیر کی کھال ڈال کر عوام کو دھوکہ دینے والوں کو عوام پہچان چکی ہے آئندہ بلدیاتی اور جنرل الیکشن میں انہیں بری طرح شکست ہوگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت تجربہ کے طور پر اقتدار میں آئی اور ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو دیوالیہ کردیا اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ فقیر محمد بادشاہ،کاشف علی بھٹی،علی طارق چیمہ،مرزا ثقلین،اتحاد پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد عباس سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔