Live Updates

رکن قومی اسمبلی سردار محمد طالب حسن نکئی ، ایم پی اے پیر مختار احمد نے حبیب آباد میں میں ترقیاتی کاموں ، سیوریج منصوبے کا افتتاح کردیا

اتوار 13 فروری 2022 14:25

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2022ء) رکن قومی اسمبلی سردار محمد طالب حسن نکئی ، ایم پی اے پیر مختار احمد نے حبیب آباد میں میں ترقیاتی کاموں ، سیوریج منصوبے کا افتتاح کردیاسیوریج منصوبہ پر کروڑوں روپے کی لاگت اور دیگر منصوبے مکمل کئے جائیں گئے اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موقع پر موجود تھی پاکستان تحریک انصاف ضلع قصورکے صدر رکن قومی اسمبلی سردار محمد طالب حسن نکئی نے حبیب آباد میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور ترقیاتی کام وقت پر مکمل کروائے ہیںوزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تحصیل پتوکی حلقہ این اے 140 میں بیشمار ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں اور مزید منصوبوں پر ورک جاری ہے گلی ،محلوں،دیہاتوں میںبھی ترقیاتی کام کروائے گئے ہیںترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کا استعمال کرنے والے ٹھیکیدار کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ناقص مٹیریل کا استعمال کرنے والوں ٹھیکیداران کیخلاف متعلقہ افسران سخت کاروائی عمل میں لائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات