
وزیراعظم تمباکو کی مصنوعات پر ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کا نوٹس لیں، بچوں کے حقوق و تحفظ کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی اپیل
پیر 14 فروری 2022 15:59
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سےاس اقدام کے نفاذ میں بار بار رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ صحت عامہ کی قیمت پر ملکی ترقی محض ایک خام خیال ہے،تمباکو کی صنعت ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی کمپنی ہونے کا دعوی کرتی ہے لیکن حقیقت میں قومی خزانے میں اس کا حصہ کہیں کم ہے۔
انہوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمباکو کے استعمال سے ہونے والی بیماریوں پر تقریبا 615 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں تمباکو پر ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی صرف 115 ارب روپے ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سگریٹ پر ٹیکس کی شرح دنیا کے کئی ممالک سے کم ہے اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان کو سگریٹ کی قیمتوں میں کم از کم 30 روپے فی پیکٹ تک اضافہ کرنا چاہیے تاکہ استعمال اور صحت کے اخراجات کو کم کیا جا سکے۔ سپارک کے پروگرام منیجر خلیل احمد نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں قابل ستائش ہیں تاہم صحت عامہ بھی ایک وعدہ ہے جو وزیر اعظم نے متعدد بار کیا ہے۔ بچے تمباکو کے استعمال سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا گروپ ہے کیونکہ انڈسٹری انہیں موجودہ تمباکو نوشی کرنے والوں کی جگہ لینے کے ہدف پر کام کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آسان اور سستی خرید کی وجہ سے روزانہ تقریباً 1,200 نئے پاکستانی بچے سگریٹ نوشی شروع کر دیتے ہیں۔انھوں نے وزیر اعظم اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں کیونکہ اس اقدام سے 1 لاکھ 70 ہزار قیمتی جانیں بچ سکتی ہیں جو ہر سال تمباکو سے متعلقہ بیماریوں کی وجہ سے ضائع ہوتی ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں سیلاب سے اموات 100 سے تجاوز کر گئیں
-
پنجاب میں سیلاب سے 101 اموات، 4 ہزار700 دیہات اور 45 لاکھ 70 ہزار افراد متاثر
-
سیلاب کے دوران مریم نواز ایک ماں اور بہن کی طرح اپنے فرائض ادا کررہی ہیں‘ عظمیٰ بخاری
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت ‘فرد جرم کی تاریخ مقرر
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ ،طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشست کی
-
لاہور میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک
-
پاک چین کمپنیوں نے ملکر پاکستان میں 2 اور 3 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع کرد ی
-
اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی بنانے کا فیصلہ
-
ہری پور،شادی شدہ خاتون سے مبینہ طور پر 5 افراد کی اجتماعی زیادتی
-
عجیب بات ہے جن لاپتا افراد کو حکومت دہشتگرد کہتی رہی اب انکو پیسے دے رہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
-
آئی ایم ایف مذاکرات، ایف بی آر کو 2ہفتوں میں 1100ارب اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.