ٹنڈوالہ یار: شادی کی تقریب میں خوشی میں فائرنگ

گولی لگنے سے دولہے کا چچا جاںبحق پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی

بدھ 16 فروری 2022 23:16

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2022ء) شادی کی تقریب میں خوشی میں فائرنگ گولی لگنے سے دولہے کا چچا جاںبحق پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے بکیرا شریف تھانے کی حدود میں واقع گوٹھ دوست علی کھوکر میں کھو کر برادری میں ہونے والی شادی کی تقریب میں خوشی میں فائرنگ کی جارہی تھی فائرنگ کی زد میں آکر دولہے کا چچا 28 سالہ علی ڈنو کھو کر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا ، خوشی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہوگئی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کردی جبکہ مذکورہ افسوس ناک واقعہ کے بعد علاقہ سوگ میں ڈوب گیا ہر آنکھ اشکبار ہوگئی

متعلقہ عنوان :