فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید
سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے سپاہی شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر
دانش احمد انصاری اتوار 20 فروری 2022 21:24
(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور دہشتگرد کی شناخت شریف کے نام سے ہوئی جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا اور اس کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں۔
مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسزکی فوری جوابی کارروائی کوسراہا ہے اور دہشت گردی کےخاتمےکیلیےفورسزکی حمایت جاری رکھنےکے عزم کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت حبیب نواز عرف شکیل کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشت گردوں میں وحید اللہ، عبد الرحمان، محمد اللہ شامل ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق 28 سال کے شہید سپاہی شبیر احمدکا تعلق کوئٹہ سے تھا، شہید شبیر نے جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، پاک فوج دہشت گردی کی جنگ کو جلد ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے ، جوانوں کی قربانیاں ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت دیتی ہے۔14 فروری کو شمالی وزیرستان ڈوسالی میں خودکش حملہ آور نے ملٹری پوسٹ میں داخلےکی کوشش کی تھی، سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں مارا گیا تھا۔آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق خودکش حملہ آور نے ملٹری پوسٹ میں داخل ہونے کے لیے اہلکاروں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور ہینڈ گرینیڈ حملے کی بھی کوشش کی۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.