شانگلہ میں بلدیاتی انتخابات ،مختلف سیاسی جماعتوں کے اُمیدواران کی عوامی رابطہ مہم شروع

پانچ تحصیلوں میں گہما گہمی ،تحصیل میئر الپوری کیلئی15،بشام کیلئی13،پورن کیلئی9،چکیسر کیلئی11 ،مارتونگ کیلئے 8اُمیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

پیر 21 فروری 2022 23:13

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2022ء) شانگلہ میں بلدیاتی انتخابات ،مختلف سیاسی جماعتوں کے اُمیدواران کی عوامی رابطہ مہم شروع ،شانگلہ کے پانچ تحصیلوں میں گہما گہمی ۔تحصیل میئر الپوری کیلئی15،بشام کیلئی13،پورن کیلئی9،چکیسر کیلئی11 جبکہ مارتونگ کیلئے 8اُمیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کردی ہیں جسمیں تحریک انصاف نے تحصیل میئر الپوری کیلئے وقار احمد خان،بشام کیلئے حاجی سدید الرحمان،پورن کیلئے عبدالمولا،چکیسر کیلئے اخترعلی چٹان اور مارتونگ کیلئے نثار احمدکو پارٹی ٹکٹ جاری کردئے۔

مسلم لیگ کے تحصیل بشام محمد طاہر،پورن کیلئے راجا عثمان علی،چکیسر کیلئے بخت عالم،الپوری کیلئے نیاز احمد اور مارتونگ کیلئے نذیر احمد کو پارٹی ٹکٹ جاری کردئے اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی نے تحصیل میئر الپوری کیلئے عطا اللہ خان،بشام کیلئے صلاح الدین،چکیسر کیلئے الطاف حسین،پورن کیلئے فخرعالم اور مارتونگ کیلئے طاہر زیب کو پارٹی ٹکٹ دئے۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام نے بھی میئرکیلئے تحصیل بشام حماد خان،الپوری سے سیف الرحمن ایڈوکیٹ،پورن کیلئے محمد زاہد،چکیسر کیلئے شوکت علی کو ٹکٹ جاری کئے۔جماعت اسلامی نے تحصیل الپوری کیلئے میاں طفیل محمد،تحصیل بشام کیلئے قاسم شاہ کو ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ اسی طرح 5تحصیلوں میں 23آزاد امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیںجسمیں کورنگ اُمیدوار بھی شامل ہیں۔

بیشتر کی جانچ پڑتال مکمل کی گئی جو24فروری تک جاری رہے گی۔اس وقت سیاسی جمعتوں کے آزاد سمیت ہم خیال اور نظریاتی کارکنان سے رابطے جاری ہیںاور بہت سے اُمیدوار اپنے کاغزات نامزدگی واپس بھی لینگے۔اسی طرح ضلع شانگلہ کے کل 105ویلج کونسل کیلئے ،315جنرل کونسل کی نشستوں کیلئے 854اُمیدواروں نے کاغذات جمع کئے ہیں۔کسان کی105نشستوں کیلئی344اُمیدوار ان،105یوتھ نشستوں کیلئے 318اور خواتین کی105نشستوں کیلئی184امیدواروں نے کاغذات جمع کردئے ہیں جسمیں اکثریت آزاد حیثیت سے الیکشن لڑینگے اور ان کی پارٹیاں انھیں آزاد حیثیت سے سپورٹ کرے گے۔ضلع شانگلہ تحصیل جنرل ،کسان،یوتھ اور خواتین کی635نشستوں کیلئے کل1756امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کردی ہیں