فیصل آباد ،سپریم کورٹ نے لیگی ایم پی اے میاں اجمل آصف کا جعلی ڈگری کیس ختم کر دیا

بدھ 9 مارچ 2022 00:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2022ء) سپریم کورٹ نے (ن) لیگ کے ایم پی اے میاں اجمل آصف کا جعلی ڈگری کیس ختم کر دیا، والدہ اور حلقہ کے عوام کی دعائوں سے کامیابی ملی،اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

میاں اجمل آصف ن لیگ کے ایم پی اے پی پی 108 میاں اجمل آصف نے کہا ہے کہ کہ میری ڈگری کے خلاف رانا خان شبیر خان مرحوم نے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی تھی کہ میاں اجمل آصف کی ڈگری جعلی ہے جبکہ الیکشن ٹربیونل پہلے ہی میاں اجمل آصف کے حق میں فیصلہ دے چکا ہے چھ سال گزرنے کے بعد آج سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس کو ختم کر دیا کہ پہلے الیکشن ٹربیونل میں اس کا فیصلہ ہو چکا ہے اس لئیے عدالت کا وقت ضائع نہ کیا جائے میاں اجمل آصف کا مزید کہنا تھا کہ میری والدہ اور حلقہ کی عوام کی دعائوں سے مجھے اللہ تعالی نے ہر جگہ کامیابی دی ہے۔