ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس :اسلام آباد ہائی کورٹ مجرموں کی اپیلیں مسترد کر دیں

بدھ 9 مارچ 2022 17:59

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس :اسلام آباد ہائی کورٹ مجرموں کی اپیلیں مسترد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2022ء) اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے تین سزا یافتہ مجرموں کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئیٹرائل کورٹ کو فیصلہ برقرار رکھاڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز نے کیس کی پیروی کی تھی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی عدالت نے دس، دس لاکھ روپے جرمانہ مقتول کی اہلیہ کو بطور زر تلافی ادا کرنے کا حکم بھی دیا تھاایم کیو ایم کے سینئر رہ نما ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن میں قتل کر دیا گیا تھاڈاکٹر عمران فاروق کو ان کے گھر کے پاس شام ساڑھے پانچ بجے اینٹوں اور چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا تھاایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے پانچ دسمبر 2015 کو مقدمہ درج کیا تھا جس کے فیصلے کے خلاف مجرمان نے سزا ختم کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا عدالت نے مجرم محسن علی، خالد شمیم اور معظم علی سزا کیخلاف اپیلیں خارج کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کا فیصلہ برقرار رکھا