جہانگیر ترین گروپ میں شامل ایک اور رکن اسمبلی کی وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات

رفاقت گیلانی نے وزیراعلی سے ملاقات کر کے مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،پہلے بھی چھ اراکین ملاقات کر چکے ہیں

منگل 22 مارچ 2022 22:40

جہانگیر ترین گروپ میں شامل ایک اور رکن اسمبلی کی وزیراعلی عثمان بزدار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2022ء) جہانگیر ترین گروپ میں شامل ایک اور رکن اسمبلی نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی رفاقت گیلانی نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کر کے مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس سے قبل ترین گروپ کی6اراکن اسمبلی وزیراعلی سردار عثمان بزدار سے ملاقات کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ میں ٹوٹ پھوٹ کی وجہ مسلم لیگ کی جانب سے ٹکٹوں کی گارنٹی نہ ملنا ہے۔