احد رضا میر اور سجل علی کی طلاق کی خبروں سے مداح دل شکستہ

جمعرات 24 مارچ 2022 16:13

احد رضا میر اور سجل علی کی طلاق کی خبروں سے مداح دل شکستہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں نے مداحوں کو پریشان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مقبول ترین جوڑی کے چاہنے والے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں، اسی وجہ سے اس وقت پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز میں احد رضا میر بھی شامل ہیں۔کوئی جوڑی کی شادی کی ناکامی کو لوو میرج سے جوڑ رہا ہے تو کوئی اسے نظر قرار دے رہا ہے۔سوشل میڈیا پر کیے جانے والے چند تبصرے یہاں شیئر کیے جارہے ہیں۔