کوٹری اسٹیشن کے قریب ریلوے مین لائن زوردار دھماکے سے اڑا دی گئی
ھماکے سے ریلوے پٹری کا ایک فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا ‘ ٹرینوں کی آمد رفت بند کر دی گئی ‘ واقعہ دہشت گردی قرار دے دیا گیا
ساجد علی جمعرات 31 مارچ 2022 11:12
(جاری ہے)
اس سے پہلے رواں برس 18جنوری کو صوبہ بلوچستان میں بولان میں مشکاف کے مقام پر ریلوے لائن پر بارودی دھماکا ہوا تھا ، دھماکے کے نتیجے میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، ریلوے انتظامیہ اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثے پر روانہ ہو ئیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں جب کہ بوگیاں اترنے سے متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو ئیں ، دھماکے کی وجہ سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو سبی اسٹیشن پر روک لیا گیا۔
علاوہ ازیں اس سال کے شروع میں ہی دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر گداگروں کا داخلہ بند کرنے اور حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھیں ، آئی جی ریلوے پولیس فیصل شاہکار کی طرف سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ، جس میں تمام ایس پیز کو وزارت داخلہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاہور ، کراچی ، راولپنڈی، کوئٹہ ، سکھر ، پشاور اور ملتان سمیت دیگر اہم ریلوے سٹیشنوں کی حدود میں سکیورٹی کے حوالے سے کسی بھی گدا گر مرد ، خواتین اور بچوں کا مکمل طور پر داخل بند کردیا جائے ۔ مراسلے میں کہا گیا کہ سکیورٹی معاملات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی اور تمام اہل کاروں کو ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی فرائض سرانجام دینے ہوں گے ، کسی بھی گداگر کو ریلوے پلیٹ فارم پر جانے نہ دیا جائے ، ریلوے اسٹیشن کے داخل اور باہر نکلنے والے راستوں کو مکمل طور پر کلیئر رکھا جائے ، ڈراپ لائن اور مسافروں کو لینے آنے والے افراد مقررہ کردہ لائنوں میں رہیں ، مشکوک حرکات کرنے والے افراد اور سامان کی بروقت اطلاع ڈیوٹی پر موجود پولیس اہل کاروں کو دی جائے ۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.