Live Updates

وزیراعظم، وزراء کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائرکردی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس 11اپریل کو سماعت کریں گے، وزیراعظم اور وزراء کیخلاف مبینہ خط کی تحقیقات کیلئے انکوائری کی جائے۔درخواست کا متن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 10 اپریل 2022 00:12

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل 2022ء) وزیراعظم عمران خان، وزراء کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر کردی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس 11اپریل کو سماعت کریں گے، درخواست شہری مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر کی گئی۔جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر کی گئی ہے، اس درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس گیارہ اپریل کو سماعت کریں گے،درخواست شہری مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی وزراء فواد چودھری، قاسم سوری، شاہ محمود قریشی، اور سفیراسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سیکرٹری داخلہ کو وزیراعظم اور وزراء کیخلاف مبینہ خط کی تحقیقات کیلئے انکوائری کی جائے۔

(جاری ہے)

 اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں دھمکی آمیز خط کو ڈی سائفر کرکے اسپیکر اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، چیف جسٹس، آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو شیئر کرنے کی منظوری لی گئی۔

یہ خط متعلقہ اعلیٰ حکام کو دکھایا جائےگا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے5 رکنی بنچ کے7 اپریل 2022 کے فیصلہ پر نظرثانی کیلئے درخواست دائرکردی ہے، درخواست پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دائر کی ، درخواست میں 5 رکنی بنچ کے 7 اپریل کے حکم کو واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست کے متن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ قومی اسمبلی کو آرٹیکل 69 کے تحت ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتی، عدم اعتماد یا وزیراعظم انتخاب 1973 کے آئین میں تفصیل سے لکھا ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ دی، جو آئینی تھی، سپریم کورٹ کو اختیار نہیں کہ وہ پارلیمنٹ کے فیصلوں کو مائیکرومینج کرے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ 5رکنی بنچ کے 7اپریل کے حکم کو واپس لیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات