لسبیلہ کے علاقے میں زائرین کی بس الٹنے سے دو افراد جاں بحق ،14زخمی

منگل 12 اپریل 2022 23:21

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2022ء) شاہ نورانی سے واپسی پر زائرین کی بس الٹ گئی دو جانبحق 14 زخمی ہوگئی. ریسکیو زرائع کے مطابق منگل کے روز درگاہ شاہ نورانی کی زیارت کرکے واپس آنے والے زائرین کی بس ناگن چھڑائی پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد علی گل ولد قربان اور ستوخان ولد غریب اللہ جانبحق ہوگئی.

(جاری ہے)

جبکہ 14افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں میزان علی ولد سکندر علی جتوئی، نظام علی ولد علی اصغر، علی انور ولد نبی بخش، عثمان ولد محمد صدیق، امتیاز علی ولدنواز علی شاہ، نورمحمد ولد حاجی بخش، مزار علی ولد مراد علی، اللہ بچاولد حاجی اعظم، وقار علی ولد ذوالفقار، درمحمد ولد قادربخش، جان محمد ولد نورمحمد، عامر ولد ثنارااحمد، رضوان ولد علی اصغرشامل ہیں جنکو جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا.