Live Updates

موجودہ حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر عام انتخابات کرانے کا اعلان کرے ،سردارعبدالرحیم

سیاستدانوں کو اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے قومی اداروں کی توقیر کو پامال نہیں کرنا جاہیے،رہنما مسلم لیگ (فنکشنل)

بدھ 13 اپریل 2022 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2022ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالر حیم نے کہا ہے کہ عمران خان کو بہتر سیاست کرنے پر عوام میں پذیرائی ملی ہے ہم نے غیر مشروط طور پر جو وعدہ کیا تھا تحریک انصاف کے ساتھ آخری بال تک کھڑے رہے ان خیالات کا انہوں نے فنکشنل لیگ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے افطار ڈنر کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا سردار عبدالر حیم نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے خاطر قومی اداروں کی توقیر کو پائمال ہرگز نہیں کریں انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ ہمیشہ عوام کے مسائل ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں رہی ہے ہ اور ملک کے اداروں کی پاسداری کی ہے سردار عبدالر حیم نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے ملک میں عام انتخابات کرانے کا فوری طور پر اعلان کریں انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے عرصے کی سیاست میں قوم کے سامنے کرپٹ سیاستدانوں کے چہرے واضح ہوگئے ہیں - ان جعلی رہنماں کو ہر حال میں اقتدار چاہیی- انکے سندھ دشمن معاہدے سندھ کے غیور عوام مسترد کرتے ہیں- ہم پیر صاحب پگارا کی قیادت میں سندھ کی تقسیم سمیت سندھ اور عوام کے خلاف ہونیوالیاں سازشوں کو کبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے اس موقع پر فنکشنل لیگ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر بیریسٹر ارشد شر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کارکنان اپنے قیادت پر فخر محسوس کرتے ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے سودا نہیں کیا انہوں نے کہا کہ کراچی کے مینڈیٹ کی دعویدار ایم کیو ایم کراچی کے شہریوں کو بتائیں کہ کتنے پیسے اور کون کون سے وزارتوں کی خاطر عوام کا سودا کیا ہے ارشد شر بلوچ نے کہا کہ پیر صاحب پگارا جس طرح تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کھڑے رہ کر مثالی کردار ادا کیا ہے اس کی موجودہ سیاسی تاریخ میں مشکل سے مثال ملے گی - انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے اپنے پلان کو کامیابی کے خاطر سندھ کا سودا کیا ہے تقریب میں فنکشنل لیگ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر رانا اویس نے اپنے مختصر خطاب میں کہا ہے کہ عوام کے سوداگر سیاستدانوں کو کراچی کے شہریوں نے پہنچان لیا ہے اور انشا اللہ ڈسٹرکٹ سینٹرل فنکشنل لیگ اور پیر صاحب پگارا کا مضبوط قلعہ ثابت ہوگا تقریب کو فرحان عباس حسیب قریشی محمد سعید اور دیگر رہنماں نے خطاب کیا اس موقع پر فنکشنل لیگ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے جنرل سیکریٹری ذاکر علی پٹنی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر الہیار بلوچ ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر چوہدری تنویر کے علاہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے پی ایسز اور یوسیز کے زمیدادارو ں کے علاوہ تاجر ایسوسیشن کے رہنماں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات