
این اے 33 ہنگو کے ضمنی انتخاب میں کامیاب تحریک انصاف کے رکن کا حلف اٹھانے کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ
الیکشن قوانین کے مطابق اگر کسی حلقے میں خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح 10 فیصد سے کم ہو تو الیکشن کمشنر اس حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم دے سکتا ہے. الیکشن کمیشن حکام‘حکومتی اتحاد کے ایما پر الیکشن کمیشن خواتین کے ووٹوں کی شرح کوجوازبنا کر ہمارے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنا چاہ رہا ہے جو انتقامی کاروائی ہے‘ ہمارا موقف پہلے سے واضح ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جانبدار ہیں اس لیے تحریک انصاف کی جانب سے ان کے خلاف ریفررنس دائرکیا جارہا ہے. ترجمان تحریک انصاف
میاں محمد ندیم
پیر 18 اپریل 2022
21:56

(جاری ہے)
الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق اگر کسی حلقے میں خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح 10 فیصد سے کم ہو تو الیکشن کمشنر اس حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم دے سکتا ہے تاہم آج تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی “کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ سب الیکشن کمشنر کی صوابدید ہے کہ وہ اگر سمجھتے ہیں کہ دوبارہ انتخاب کرایا جائے یا جن پولنگ سٹیشنز میں خواتین نے ووٹ نہیں ڈالے یا مبینہ طور پر نہیں ڈالنے دیے گئے، ان پولنگ سٹیشنز پر ہی دوبارہ ووٹنگ کرائی جائے اور یا پھر ان ہی نتائج کو تسلیم کر لیا جائے. حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار نے 20772 ووٹ حاصل کیے جبکہ متحدہ حکومت کے امیدوار اور جمعیت علمائے اسلام کے راہنما عبید اللہ نے 18224 ووٹ حاصل کیے ہیں تیسرے نمبر پر متحدہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارسعید عمر نے 3314 ووٹ حاصل کیے یہ نشست پی ٹی آئی کے رہنما خیال زمان کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب کے لیے ڈاکٹر ندیم خیال کو ٹکٹ دیا تھا. الیکشن کمیشن سے باقاعدہ نتیجے کے اعلان اور نوٹیفیکیشن کے بعد نو منتخب رکن قومی اسمبلی کو ایوان سے حلف لینا ہوگا اس بارے میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نو منتخب رکن قومی اسمبلی ندیم خیال حلف لینے کے بعد مستعفی ہو جائیں گے ‘فواد چوہدری نے ندیم خیال کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو معلوم ہے کامیابی کے بعد ندیم نے حلف لے کر استعفیٰ دے دینا ہے لیڈر شپ پر ایسے اعتماد کی مثال نہیں ملتی. بی بی سی کا کہنا ہے کہ ہنگو کے این اے 33 میں کل ووٹرز کی تعداد تین لاکھ اٹھارہ ہزار919 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ اسی ہزار 543 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ38 ہزار376 ہے اس حلقے کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے گوشوارے کے مطابق ڈالے گئے گوشوارے کے مطابق ووٹ ڈالنے کی کل شرح 13 فیصد سے کچھ زیادہ رہی ہے جبکہ خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شروع 6 فیصد تک بتائی گئی ہے. الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا ہے کہ الیکشن قوانین کے مطابق اگر کسی حلقے میں خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح 10 فیصد سے کم ہو تو الیکشن کمشنر اس حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم دے سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ سب الیکشن کمشنر کی صوابدید ہے کہ وہ اگر سمجھتے ہیں کہ دوبارہ انتخاب کرایا جائے یا جن پولنگ سٹیشنز میں خواتین نے ووٹ نہیں ڈالے یا مبینہ طور پر نہیں ڈالنے دیے گئے، ان پولنگ سٹیشنز پر ہی دوبارہ ووٹنگ کرائی جائے اور یا پھر ان ہی نتائج کو تسلیم کر لیا جائے. ادھر تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد کے ایما پر الیکشن کمیشن خواتین کے ووٹوں کی شرح کوجوازبنا کر ہمارے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنا چاہ رہا ہے جو کہ غیر آئینی ہی نہیں بلکہ انتقامی کاروائی ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارا موقف پہلے سے واضح ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جانبدار ہیں اس لیے تحریک انصاف کی جانب سے ان کے خلاف ریفررنس دائرکیا جارہا ہے.
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف کے راہنما جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
-
ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد پاکستان میں سب سے زیادہ گوگل کی جانے والی شخصیت بن گئے
-
ٹیکس چوروں کے معاون افسروں اور اہلکاروں کا کڑا احتساب کیا جائے. شہباز شریف
-
شریف خاندان کی عمران خان سے دشمنی نہیں بلکہ ڈر ہے. علیمہ خان
-
فرانسیسی صدر اور یورپی لیڈروں پر ”کوکین“ استعمال کرنے کے الزام پر ہنگامہ
-
برآمدات پر مبنی ترقی ہی واحد قابل عمل راستہ ہے. سینیٹر محمد اورنگزیب
-
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر عالمی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے. عطا تارڑ
-
صدر مملکت اور وزیراعظم کا معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت پیش
-
پاکستان پرامن بقائے باہمی اور علاقائی تعاون کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے. چیئرمین سینیٹ
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی ملکی برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت
-
جنیداکبر نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی حملوں میں گیارہ فوجیوں سمیت اکاون افراد ہلاک، پاکستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.