اداکاری کو دروازے سے باہر چھوڑ کر پھر گھر میں داخل ہوتا ہوں ‘ نعمان اعجاز

سکرین پر ہیرو شپ اور چیز ہے ،گھر میں سب فنکار عام لوگوں کی طرح ہی زندگی بسر کرتے ہیں

منگل 19 اپریل 2022 12:02

اداکاری کو دروازے سے باہر چھوڑ کر پھر گھر میں داخل ہوتا ہوں ‘ نعمان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2022ء)سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ میں اداکاری کو دروازے سے باہر چھوڑ کر پھر گھر میں داخل ہوتا ہوں ، پرستا روں کے ذہنوںمیں ہماری گھریلو زندگی کے بارے عجیب سے خیالات اورتصورات ہیں حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیںہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ لوگ تو یہی سمجھتے ہیں کہ نعمان اعجاز بہت بڑا اداکار ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب میں گھر میں ہوتا ہوں توبیگم کے ساتھ گھر کے کام کاج میں ان کا ہاتھ بٹا دیتا ہوں ، کیونکہ گھرکی جتنی ذمہ داری بیگم کی ہے اتنی دیگر رہنے والوں کی بھی ہے اور اس کے ساتھ ہاتھ بٹانے میں کیا حرج ہے ۔

ایک خاتون ہم سب گھر والوں کے لئے اتنا کچھ کر سکتی ہے تو کسی دن فرصت کے لمحات میں اس کاہاتھ بٹانے میں کیا برائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرستاروں کو بتانا چاہتا ہوں سکرین پر ہیرو شپ اور چیز ہے گھر میں سب فنکار عام لوگوں کی طرح ہی زندگی بسر کرتے ہیں ۔