Live Updates

ایاز لطیف پلیجو نے پیر پگارا کی سربراہی میں قائم گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

جمعرات 21 اپریل 2022 22:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2022ء) قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے پیر پگارا کی سربراہی میں قائم گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجوجو نے ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے جی ڈی اے کے مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے تحریری استعفیٰ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صاحب پگارا کو بھیج دیا ہے جس میں استعفیٰ کی وجوہ بھی بیان کی ہیں۔

واضح رہے کہ ایاز لطیف پلیجو 2017 سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی سیکرٹری جنرل تھے۔پیر صاحب پگارا کو لکھے گئے تفصیلی خط میں ایاز لطیف پلیجو نے استعفیٰ کی تمام وجوہ بتائی ہیں تاہم ان وجوہ کو منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے۔جی ڈی اے عمران خان کی وفاقی حکومت کا اتحادی رہا ہے لیکن جی ڈی اے نے قومی اسمبلی سے استعفے نہیں دیئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات