حنا ربانی کھر سے پاکستان میں پولینڈ اور سویڈن کے سفیر وں کی ملاقات

جمعہ 29 اپریل 2022 00:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2022ء) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکیج پسارسکی اور سویڈن کے سفیر ہنرک پرسن نے جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات میں یوکرین کیلئے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان تمام شورش زدہ علاقوں میں شہریوں کو انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ہم نے گزشتہ ماہ ہنگامی طور پر امدادی سامان کے دو طیارے روانہ کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :